21 مارچ 2013 - 20:30

عراق کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ابنا: عراق کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح حملہ آوروں نے تکریت کے نواحی علاقے الدجیل میں بیداری کونسل کے ایک رہنما حسن مصلح کے گھر پر حملہ کر کے انہیں اور ان کے دو بیٹوں کو قتل کر دیا۔ اسی طرح تکریت کے ایک علاقے میں ایک کار میں ہونے والے دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہو گيا۔دوسری جانب عراقی حکومت نے تیونس کے آٹھ باشندوں کی سزا معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تیونس کے صدر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق کے وزیر انصاف حسن الشمری نے بغداد میں تیونس کے ناظم الامور سمیر الجماعی کو ہدایت کی ہے کہ وہ عراق کی سرحد کے اندر غیرقانونی طور پر داخل ہونے کے جرم میں پکڑے جانے اور پھر سزا پانے والے آٹھ تیونسی باشندوں کی معافی کے لئے ضروری اقدامات انجام دیں۔واضح رہے کہ تیونس کے سیکڑوں باشندے اس وقت عراق میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کے جرم میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242